۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ملاقات

حوزہ / مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے وفد نے ایرانی قونصل خانے میں قونصل جنرل آقائی حسن نوریان سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے وفد نے ایرانی قونصل خانے میں قونصل جنرل آقائی حسن نوریان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملکی و بین اقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ زائرین کرام کو درپیش مسائل اور ان کے تدارک کے لئے سیر حاصل گفتگو ہوئی اور پاکستان و ایران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اخوت و بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا گیا۔

کراچی میں واقع جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے میں قونصل جنرل محترم آقائی حسن نوریان سے مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں پاکستان و ایران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اخوت و بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا گیا جبکہ زائرین کرام کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو ہوئی جس صدر مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان جناب ایس ایم نقی نے قونصل جنرل حسن نوریان کو زائرین کو جن جن مسائل اور پریشانیوں کو سامنا رہتا ہے تمام نکات پر روشنی ڈالی اور امید کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ ان تمام مسائل و مشکلات کا بہت جلد تدارک کیا جائے گا۔

قونصل جنرل جمہوریہ اسلامی ایران آقائی حسن نوریان نے زائرین کرام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی اور جن مسائل کی جانب متوجہ کیا گیا ان کے تدارک کے لئے ہر اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں پاک ایران دوستی اور تجارتی امور پر بھی گفتگو ہوئی اور آخر میں قونصل جنرل آقائی حسن نوریان نے صدر تنظیم عزاداری پاکستان جناب محترم ایس ایم نقی کی خدمت میں اعزازی شیلڈ پیش کی اور صدر محترم ایس ایم نقی نے محترم قونصل جنرل آقائی حسن نوریان کو نشان حسینیت ایوارڈ پیش کیا اور قونصل خانے میں مدعو کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .